ٹیانشی الٹرا فلٹریشن واٹر پیوریفائر
نصب اور تبدیل کرنے میں آسان،فلٹر کرنے کی پانچ تہیں جو پانی میں سے فاسد مادے ہٹا کر اچھے معدنیات رہنے دیتی ہیں اور پانی کو صاف کر دیتی ہیں۔
:خصوصیات
ہالو فائبر سے تیار کردہ الٹرا فلٹریشن یونٹ جو پریشر برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ، پانی کی کھلی روانی فراہم کرتا ہے۔
پمپ کے بغیر ہلکے پریشر پر چلنے کے باعث یہ بے آواز ہے جبکہ ٹیوب کے پھٹنے اور پانی کے لیک ہونے کے مواقع کو کم کردیتا ہے۔
اس میں موجود بالکل نوساختہ بکسوئے کی شکل والی فلٹر کا ٹریج آسانی سے تبدیل کی جاسکتی ہیں۔
اس میں موجود فلٹر کا ٹریج ڈسپوزیبل اور بند منہ والی ہیں۔
ایک دوسرے سے جڑی ہوئی پانی بہنے کی سطحیں بلاوجہ پائپ لائن کو لیک کونے سے روکتی ہیں۔
:استعمال کا طریقہ کار
واٹر پیوریفائر کو مناسب جگہ پر نصب کریں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوہرے کٹ والی ٹونٹی کا ہینڈل "خام پانی" کی جانب ہے۔
اب پانی کی ٹونٹی کو چلالیں اور دوہرے کٹ والی ٹونٹی کو تقریباً 2 منٹ تک فلش کرتے رہیں۔
دوہرے کٹ والی ٹونٹی کےہینڈل کو "صاف پانی " کی جانب گھمانے سے اور خام پانی مشین میں داخل ہو نا شروع ہوجائے گا۔
آدھے گھنٹےتک مشین کو چلائے رکھیں۔
واٹر پیوریفائر کا استعمال کرنے کے دوران دوہرے کٹ والی ٹونٹی کےہینڈل کو " صاف پانی " کی جانب ہی رہنا چاہئے۔
جب بھی پانی صاف کرنے کی ضرورت ہو تو ٹونٹی کو چلالیں ورنہ بند رکھیں۔
فلٹر کے ٹریج کو وقتا فوقتا تبدیل کرتے رہیں تاکہ پانی تازہ اور صاف رہے۔
:احتیاطی تدابیر
مخصوص انداز کی ٹونٹیاں اس میں نصب نہیں کی جاسکتیں۔
فلٹر کے ٹریج کو وقتا فوقتا چیک کرتے رہیں اور اسے بروقت تبدیل کریں۔
سے کم درجہ حرارت میں فلٹر یا اس کے کسی حصے کو نہ رکھیں۔ O°C
انی کی بہترین کوالٹی کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ پراڈکٹ کوصرف مقامی پانی کی لائن جسکا پریشر ایم پی اے 0.35-0.1 تک ہو ،استعمال کی جائے۔
اگر مشین ذیادہ عرصے کے لئے استعمال نہ کی جائے تو پانی کی فراہمی منقظع کردیں۔